کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کیے جائیں گے۔ تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں ، تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خریدسکتے ہیں،یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں