قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کا بجلی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2020ءپر تحفظات کا اظہار

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:45

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی نے بجلی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2020ءپر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی کی منظوری کیلئے کمیٹی کو مناسب جواز فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی بل میں مختلف ترامیم لانے اور نقائص دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرچارجز عائد کرنے کے حوالہ سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ وزارت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئی پی پیز کو مزید کوئی رعایتیں نہیں دی جائیں گی۔ کمیٹی نے وزارت سے سرچارجز کے حوالہ سے ماسٹر پلان طلب کر لیا اور کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی لانے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے حوالہ سے مجوزہ اقدامات سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بعد ازاں بل پر غور موخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان پینل کورٹ ترمیمی بل 2019ءپر غور بھی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان کے اعتراض پر موخر کر دیا گیا۔ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات کا جواب دینے کیلئے کے الیکٹرک کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں