نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی سے متعلق تقریب کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:53

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹینیپرا کے زیر اہتمام بدھ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا مقصد ادارے کی خواتین ملازمین کو بریسٹ کینسر کے خطرات، بچائو اور ممکنہ علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ممتاز آنکالوجسٹ ڈاکٹر شائستہ ظفر نے نیپرا کی خواتین ملازمین کو بریسٹ کینسر سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ تقریب میں چیئرمین نیپرا کی اہلیہ ارم توصیف نے بھی شرکت کی اور کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے خواتین کو اس موذی مرض سے بچائوکے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں