اسلا م آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالز، بیوٹی پارلرز اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:59

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :اسلا م آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالز، بیوٹی پارلرز اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش پرضلع بھر میں تمام شاپنگ مالز رات دس بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام شاپنگ مالز،بیوٹی پارلرز، شادی ہالز ، مارکیز ،ٹیلرنگ شاپس رات دس بجے بند ہوں گے جبکہ تفریحی مقامات شام چھ بجے بند ہوں گے۔ تاہم دودھ، فارمیسی کلینک، ہسپتال دہی،کریانہ، تمام میڈیکل سٹور، فروٹ وسبزی دکانیں ،ٹاءر شاپس،پوسٹل و کورئیر سروس، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹاءر شاپس، تندور نانبائی،  بیکریز اور سویٹ شاپس، پٹرول اور سی این جی پمپس، پرنٹنگ پریس اور دیگر ایس او پیز کی گائیڈ لائن کے مطابق چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اورریسٹورنٹس و فاسٹ فوڈزسے ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے کی چوبیس گھنٹے سہولت مہیا رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں