پاکستان کی فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت

جمعرات اکتوبر 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان نے فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان فرانس کے شہر نیس کے اندر آج ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ خاص طورپر عبادت گاہوں کا نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments