فرانس نے پیغمبر اسلام سے بغض کا اظہار کیا، عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی ،علی محمد خان

او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا،،مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے، وزیرمملکت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ فرانس نے پیغمبر اسلام سے بغض کا اظہار کیا، عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی ،او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا،،مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زندگی وہ جس پر زمین و آسمان فخر کرے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ انہوںے کہاکہ ہم یہاں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں آئے،یہاں گستاخوں اور مودی کے خلاف جمع ہوئے ہیں،فرانس نے مضمون حرکت کی اور ان کا صدر ساتھ ہے،کوئی چیز محض اتفاق نہیں، منصوبہ بندی ہوتی ہے،عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی،فرانس نے پیغمبر اسلام سے بغض کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کفار، مسلمان کاٹیسٹ لیتے، آیا ہم بے چین ہوتے ہیں جب تک دنیا قائم ہے، غلامان رسول رہیں گے،۔انہوںنے کہاکہ قائداعظم کی اولاد نظر آئی ہر لیڈر کی اولاد نظر آتی ہے،وزیراعظم سے کہا کہ کال دیں، کروڑوں لوگوں کا اجتماع کریں،بطور وزیراعظم ذمہ دار اس سب کی قیادت کریں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی، او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو حق نہیں کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالیں،وقت آگیا ہے کہ میں اور میری حکومت کیا کرے،یونیورسٹیوں میں ایسے بھی ہیں جو جناح کی الگ تصویر پیش کرتے ہیں،لوگوں کو لبرل ازم کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں،میری زندگی کا مقصد اسلام اور پاکستان ہے،72 سال کے بعد بھی ہندو ڈوگرے کشمیر پر ظلم کر رہی ہے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں