فی یونٹ بجلی ایک روپے 36پیسے مہنگی کرنے کیلئے سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل

جمعرات اکتوبر 23:32

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 36پیسے مہنگی کرنے کیلئے سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ، چیئرمین نیپرا کے مطابق درخواست پر فیصلہ ایک ہفتے میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی مہنگی ایک 36پیسے مہنگی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ، نیپرا کی طرف سے بجلی پیداوار کیلئے 10ارب روپے کے فرنس آئل کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ستمبر میں 5ارب روپے کا اضافی فرنس استعمال کیا گیا ،نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے حکام کے مطابق ستمبر میں پاور پلانٹس کو گیس اور ایل این جی کی کم فراہمی کے باعث فرنس آئل استعمال کرنا پڑا ،چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی کو بجلی صارفین کا خیال بھی رکھنا ہے ، فرنس آئل استعمال کے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ہفتے میں فیصلہ سنائیں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments