پولیس کا اولین فرض عوام کی خدمت کر نا ہے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے دن رات کا م کیا جا ئے ،آئی جی اسلام آباد

عوام ہماری باس ہے ،انکے مسائل کا فوری حل ہمارا اولین فرض ہے ،اسلام آباد پولیس کو پوری دنیا کیلئے رول ماڈل بنائینگے، اے آئی جی اور اے ایس پیز کو رینک لگانے کی تقریب کے دوران خطا ب

پیر 23 نومبر 2020 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض عوام کی خدمت کر نا ہے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے دن رات کا م کیا جا ئے ، تر قی پا نے والے افسران کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئیں ہیںیہ با تیں انہو ں نے نئے پرموٹ ہونے والے اے آئی جی اور اے ایس پیز کوسینٹر ل پولیس آ فس اسلام آ باد میں رینک لگانے کی تقریب کے دوران خطا ب کر تے ہو ئے کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سینٹر ل پولیس آ فس میں نئے پر مو ٹ ہو نے والے افسران کو رینک لگا نے کی تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہما ن خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان تھے ، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد سلیم ، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید ،اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، اے آئی جی ہارون جوئیہ کی ایس ایس پی گریڈ 19میں ترقی ہوئی، اے ایس پیز رانا عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، عثمان ٹیپو، کی ایس پی گریڈ 18کے عہدے پر ترقیاں ہوئیں، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان نے تمام نئے پرموٹ ہونے والے افسران مبارکباد دی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام افسران پہلے بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیںاب مزیدذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح میں شامل کریں عوام ہماری باس ہے اور ان کے مسائل کا فوری حل ہمارا اولین فرض ہے اسلام آباد پولیس کو پوری دنیا کے لئے رول ماڈل بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں