شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماحول دوست اقدام

زہریلی گیسز کا اخراج روکنے کیلئے فیکٹریوں،گاڑیوں،بھٹوں اور کمرشل یونٹس کیلئے حکمنامہ جاری

پیر 23 نومبر 2020 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماحول دوست اقدام کر دیا گیا ۔زہریلی گیسز کا اخراج روکنے کے لیے فیکٹریوں،گاڑیوں،بھٹوں اور کمرشل یونٹس کے لیے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں فیکٹریوں, گاڑیوں اور بھٹوں سے زہریلی گیسز کے اخراج اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ فیصلہ زہریلی گیسز کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے اور اوزون تہہ کو پہنچنے والے نقصان کے پیش ِنظر کیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حکنمامے کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 2 ماہ تک نافز العمل رہے گا۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں