سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، گن پوائنٹ پر دکانیں لوٹنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب چار رکنی گر وہ گرفتار

گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون ، موٹرسائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے

پیر 23 نومبر 2020 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر دکانیں لوٹنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب چار رکنی گر وہ کو گرفتار کر کے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، مو با ئل فون ، موٹرسائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رمنا اور نو ن کے ایریا میں گن پوائنٹ پر دوکا نیں لو ٹنے اور ڈکیتی کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ہد ایا ت جار ی کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگر انی سب انسپکٹر ندیم طا ہر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر و ئے کا ر لا تے ہو ئے رمنا اور نو ن کے علا قوں میں گن پوائنٹ پر دوکانیں اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چارارکان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں محمد تنو یر ولد نذیر احمد سکنہ تحصیل وضلع ساہیو ال ، محمد سعید ولد محمد اکر م سکنہ مینا آ باد کا لو نی کو ٹ 85ضلع ساہیو ال ، علی اکبر ولد شمشیر خا ن سکنہ مسلم بن تحصیل و ضلع ساہیوال اور رانا اعظم عرف راجو سکنہ بھلو ال سر گودھا شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، تین عدد مو با ئل فون ، موٹرسائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رمنا اور نو ن کے علا قوں میں گن پوائنٹ پر دوکا نیں لو ٹنے اور ڈکیتی کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د او نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں