ڈریپ نے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کر لیا

منگل 24 نومبر 2020 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ڈریپ نے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کر لیا،ریپڈ ٹیسٹ کٹ سے پندرہ سے بیس منٹ میں کورونا کی تشخیص کی جا سکے گی،ڈریپ کی جانب سے تشخیصی کِٹ ریپیڈ ٹیسٹ ڈیوائس کی منظوری دی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ای اے ڈریپ کے مطابق کِٹ 20 منٹ سے بھی کم وقت میں کورونا کی تشخیص کر سکتی ہے۔ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہاکہ کورونا ریپیڈ ٹیسٹ کِٹ غیر مٴْلکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کروائی ،کورونا ریپیڈ ٹیسٹ کِٹ غیر مٴْلکی دوا ساز کمپنی درآمد کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں