پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، میاں افتخار حسین

منگل نومبر 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بطور اسپیکر اسد قیصر کا کردار غیر جانبدار نہیں رہا ،اسد قیصر پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کی حیثیت سے قومی اسمبلی کوچلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسپیکر اسد قیصر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، ان کے نمائندے اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں،حکومت کرونا کے خاتمے کے بجائے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے بدنیتی پر مبنی اقدامات اٹھا رہی ہے

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments