افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم

منگل 24 نومبر 2020 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے ۔دفترخارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان صدر اشرف غنی کے افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حکم کا خیرمقدم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان پاکستانی قیدیوں نے سزا کی مدت پوری کرلی تھی لیکن جرمانوں کی عدم ادائیگی کے سبب قید تھے۔

ان میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جن کی سزا کی مدت مکمل ہونے میں ایک ماہ یا اس سے کم عرصہ باقی رہ گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی خیرسگالی کے اس اقدام کو سراہتا ہے جس سے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو سکون اور فائدہ ملے گا۔ پاکستان باہمی روابط کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے جس سے دونوں طرف کے عوام کو سہولیات اور فوائد میسرآئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں