جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک کا چوتھا بڑا جلسہ 29 نومبر کو دیر پائین میں ہوگا ، امیر العظیم

بدھ 25 نومبر 2020 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک کا چوتھا بڑا جلسہ 29 نومبر کو دیر پائین میں ہوگا ۔ جماعت اسلامی نااہل اور ناکام حکمرانوں کے خلاف ملک بھر کے عوام کو منظم اور متحرک کرے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ۔

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے ۔ غریب کے گھر کا چولہا بجھ چکا ہے اور غربت کے مارے عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔ معیشت کابھٹہ بیٹھ گیاہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے اب تک 35 لاکھ لوگوں سے روزگار چھین لیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک یہ نااہل ٹولہ اقتدار میں ہے ، عوام مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پستے رہیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں