گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دے دیا

بدھ نومبر 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ وزیراعلی کے متفقہ امیدوار ہوں گے، گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ نون کے غلام محمد اسپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے، گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے رحمت خالق ڈپٹی اسپیکر کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و نومنتخب رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد اور جے یو آئی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب،بی،این،ایف کے سربراہ نواز خان ناجی نے نمائندگی کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس. چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارنہ رویے اور اسمبلی میں حلف برداری تقریب کے بائیکاٹ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے باہمی مشاورت کی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments