پاکستان انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن کا تین سال کے صدر منتخب ہوگیا

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی آئی ڈی ایل او میں نمائندگی کریں گے

بدھ نومبر 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست،پاکستان انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن کا تین سال کے صدر منتخب ہوگیا اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی آئی ڈی ایل او میں نمائندگی کریں گے،جوہر سلیم کے مطابق پاکستان جنوری 2021 سے تین سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا ،آئی ڈی ایل او بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جوہر سلیم کے مطابق پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے ،پاکستان کا منتخب ہونا سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے،پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments