پاکستا ن پیپلز پارٹی نے سید علی موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

بدھ 25 نومبر 2020 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی نے سید علی موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیاکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید علی موسیٰ گیلانی کو فوری رہا کیا جائے، علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری چنتخب حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو سکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سے جمہوریت کے لبادے میں آمریت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے،جمہوری تحریک کی راہ روکنے والے اپنے آقاؤں کا انجام یاد رکھیں ۔انہوںنے کہاکہ مقدمات گرفتاریاں جیلیں پارٹی قیادت اور جیالوں کو عوامی حمایت سے نہیں روک سکتیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں