پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے یو اے ای کا ویزا معطل کیے جانے کا انکشاف

بدھ نومبر 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان، افغانستان اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو نئے ویزا کے اجرا کا عمل سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سیکیورٹی خدشات کس نوعیت کے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یہ پابندی مختصر عرصے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو وزٹ ویزا کے اجرا کا عمل عارضی طور پر غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے سرکاری طور پر تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری کردہ ویزوں پر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments