شمالی بلوچستان پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکج کااعلان جلد ہوگا، حاجی نورمحمد خان دمڑ

ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے ضلع ہرنائی کے معدنیات اور زراعت کو فروغ عوام کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ ضلع ہرنائی ترقی کرے گا ، صوبائی وزیر

بدھ 25 نومبر 2020 21:59

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شمالی بلوچستان (پشتون بیلٹ) کے پسماندہ اضلاع کیلئے جلد وفاقی حکومت خصوصی پیکج کااعلان کریگی وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل مراد سعید نے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کا جلد ٹینڈر کرکے شاہراہ پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی ہے، چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے بھی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو ترقی دلانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں حلقہ انتخاب کے منظورشدہ منصوبوں کے علاوہ شمالی بلوچستان (پشتون بیلٹ) کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت پشتون بیلٹ کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں منظورشدہ پروجیکٹ پر جلد ازجلد عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہوں اسکے علاوہ شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے وفاقی سے خصوصی پیکج منظور کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بدھ کو اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر وفاقی وزیر موصلات وپوسٹل مراد سعید سے ملاقاتیں کی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر موصلات مراد سعید سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ کی ٹینڈر اور تعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے ملاقات کی وفاقی وزیر مراد سعید نے یقین دلایا کہ جلد سے جلد ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ کی ٹینڈر کرکے تعمیراتی کام شروع کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا مقصد حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے علاوہ پشتون بیلٹ کے تمام اضلاع کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں منظورشدہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے اور جلد ازجلد کام شروع کرنے کیلئے کوشش کررہاہوں انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی اور وفاقی وزیر مراد سعید سے ہونے والے ملاقاتوں میں انہیں بلوچستان خصوصاًً شمالی بلوچستان پشتون بیلٹ کے اضلاع کی پسماندگی دور کرنے اور پشتون اضلاع کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے علاوہ شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کیلئے فنڈز کی منظوری اور جلدازجلد اعلان کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے ضلع ہرنائی کے معدنیات اور زراعت کو فروغ عوام کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ ضلع ہرنائی ترقی کرے گا کیونکہ پختہ شاہراہیں ہی علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام نے ہمیں مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا گیا اس لئے میں دن رات اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہاہوں انہوں نے کہاکہ انتہائی مختصر مدت میں حلقہ انتخاب کیلئے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ منظورکرائے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارا اولین ترجیحی عوامی خدمت اور انکے تمام اجتماعی بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں