وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کوآن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا، رہنما پیپلز پارٹی حکومت پاکستان نے عوامی اجتماعات کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے،اگر اپوزیشن جلسے جلوس کرے گی تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے، ہمایوں اختر حکومت اپوزیشن کے ساتھ کبھی بات نہیں کرے گی، وزیراعظم کورونا کے متعلق صرف بیانیہ بنا رہے ہیں، ان کے پاس مؤثر حکمت عملی نہیں ہے، ملک احمد

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کوآن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں۔ ایم انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کوآن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے مؤخر کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ مولانافضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے قومی ذمہ داری ادا کی تھی۔ کیا اب وزیراعظم ایک فون بھی نہیں کر سکتے۔پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت میں انا کا مسئلہ نہیں اپوزیشن انا پرست ہے۔ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عوامی اجتماعات کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے،اگر اپوزیشن جلسے جلوس کرے گی تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد نے کہا حکومت اپوزیشن کے ساتھ کبھی بات نہیں کرے گی، وزیراعظم کورونا کے متعلق صرف بیانیہ بنا رہے ہیں، ان کے پاس مؤثر حکمت عملی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں