کورونا کی دوسری لہر، پاکستان کے ہسپتالوں میں گنجائش ایک بار پھر ختم ہونے لگی

ہسپتال مشتبہ کورونا مریضوں کو واپس بھیج رہے ہیں اور صحت کے سنگین بحران کے جنم لینے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آتے ہی ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس (آئی سی یوز) میں گنجائش ختم ہونے لگی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال مشتبہ کورونا مریضوں کو واپس بھیج رہے ہیں اور صحت کے سنگین بحران کے جنم لینے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل قیصر سجاد نے کہا کہ اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں اور ہماری صورتحال خراب ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تقریباً 95 فیصد بستر بھر چکے ہیں، صرف چند ہسپتالوں میں اب بھی گنجائش موجود ہے لیکن بیشتر ہسپتالوں میں بالکل گنجائش نہیں ہے اور وہ مزید مریض داخل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔قیصر سجاد نے کہا کہ اس بار وائرس زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں