سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کی بحالی کے بعد پاکستانی ورکرز کی مانگ میں اضافہ،سات ہزار ملازمین کی ڈیمانڈ
اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو کو پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد مختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا
بدھ 25 نومبر 2020 23:22
(جاری ہے)
خلیجی اخبار کے مطابق اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ ذاتی ملازمین سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی ملازمین کی ڈیمانڈ بڑھی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اوور سیز ایمپلائیمنٹ بیورو سے ڈاکٹرز، کمپیوٹر پروگرامرز، انجینئرز، الیکٹریشنز، سیلز مین اورڈرائیورز سمیت دیگر شعبوں میں بھرتیوں کے لیے پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر عبد الشکور سومرو کے مطابق کورونا کی وجہ سے جو افراد سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکے تھے ان کے ویزے کی معیاد میں توسیع بغیر کسی اضافی فیس کے کی جارہی ہے۔خلیجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث 60 ہزار ایسے ورکرز تھے جنہیں ویزہ تو لگ گیا تھا لیکن سفری پابندیوں کے باعث ملازمت پر نہیں جا سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے ویزورں میں بھی توسیع کا آغاز کردیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں، وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔طے شدہ طریقہ کار کے تحت ورکرز اپنے سابق ای نمبر ہی نئی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آن لائن اپ لوڈ کریں۔خلیجی اخبار کے مطابق کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ..
اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی