اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،پاکستان کے مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق اپنے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 26 نومبر 2020 17:49
(جاری ہے)
اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو قابل قبول حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ افغانستان سے متعلق ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ افغانستان اہمیت کا حامل تھا،پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،پر امن افغانستان ہمارے اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد فوجی محاصرے کے 479 دن مکمل گئے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔کوڈ 19 وبا کے باوجود کشمیریوں کو طبی اور بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوج نے ظلم۔کی انتہا کرتے ہوئے ماہ نومبر میں مزید 14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مظالم۔کے ذریعے کشمیر یوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی مہم چلا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ایک اور خط لکھ دیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت ڈوزیئر کی شکل میں پیش کئے ہیں ۔ترجمان نے بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان لڑکی کو زندہ جلانے کی مذمّت کی اور کہا کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریات سے بھارت میں اقلیتوں کو خطرات لاحق ہیں۔ترجمان نے کی بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے خطرہ ہیں۔سی پیک سے متعلق اس یک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ایک پیک کیخلاف ایک منظم پروپیگنڈا مشین فعال ہے اور سی پیک کیخلاف بے بنیاد اور غلط علامات پھیلائی جارہی ہیں ،تاہم کووڈ 19 وبائی چیلنج کے باوجود سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ۔ہم۔ سی پیک منصوبوں میں مزید توسیع کیلئے چین سے رابطہ میں ہیں۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دینے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں انفرادی واقعات کو کسی ملک کے شہریوں سے جوڑنا مناسب نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لئے شراکت جاری رکھنے کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ سٹرکچرل ڈائیلاگ کی بحالی کا بھی خیرمقدم کرے گا۔ترجمان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی امریکی انتظامیہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا بھی نوٹس لے گی اور بھارت کو دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر مجبور کرے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت