گستاخانہ مواد تشہیرکیس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی

جمعرات نومبر 19:57

اسلام آباد۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے گستاخانہ مواد تشہیرکیس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد ذاتی طور پرجبکہ سرکار کی جانب سے چوہدری محمد شفقات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئےاور زیر حراست چاروں ملزمان کوجیل سے عدالت لایاگیا، اس موقع پر زیر حراست ملزمان کے وکیل اسد جمال ایڈووکیٹ حتمی دلائل کے لئےعدالت میں پیش نہیں ہوئےاور ان کی طرف سے بیان حلفی پر مبنی درخواست عدالت میں جمع کراتے ہوئے معاون وکیل نے بتایاکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،عدالت حتمی دلائل دینے کے لئے آخری مہلت دے،بیان حلفی دیتا ہوں کہ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہوکر حتمی دلائل دوں گا۔

عدالت نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے بیان حلفی پر مبنی درخواست پر سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments