قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابرودیگر کاکرونا میں مبتلا خواجہ فاروق سے ٹیلی فونک رابطہ،خیریت دریافت کی

جمعہ 27 نومبر 2020 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر ، جج ہائی کورٹ جسٹس شیراز کیانی ،جج ہائی کورٹ جسٹس راجہ صداقت حسین ،جسٹس ریٹائرڈ سپریم کورٹ آزاد کشمیر شیخ بشارت ، سابق وزراء حاجی گل خنداں ، حنیف اعوان ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان ،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ضلع مظفرآباد سردار مظہر اعوان ، تحصیل صدر ملک عنایت ، پی ٹی آئی کے رہنماء فاروق اشرف اعوان ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ملک انصر سہیل ، علی عباسی ، فیضان عباسی ، جہانگیر مغل ، یاسر مغل ، پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ شہزاد ودیگر نے تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری و سابق وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد جو کہ کروناء وائرس میں مبتلاء ہیں کی بذریعہ ٹیلی فونک ان کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں