وفاقی پو لیس نے منشیات فر وشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کر یک ڈائون کے دوران 14ملزمان کوگرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر ، چرس ، ہیر وئن ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

جمعہ 27 نومبر 2020 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) وفاقی پو لیس نے منشیات فر وشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کر یک ڈائون کے دوران 14ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر ، چرس ، ہیر وئن ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میںسیکر ٹریٹ پولیس نے ملزم عبداللہ سلطا ن سے پسٹل 30بور اور ملزم غلا م حبیب کو بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر گرفتار کرلیا، ما ر گلہ پولیس نے ملزم واجد خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر کے گرفتار کر لیا، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم غلا م مرتضیٰ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر کے گرفتارکر لیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم محمد پر ویز سے 125گر ام چرس برآمد کرلی، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم خر م جا وید سے ٹیو ٹا کر ولا کار رجسٹر یشن نمبر BGV-933 کو قبضہ پولیس میں لے کر لیبارٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی جبکہ مزید تصدیق کر وانے پر تھا نہ صادق آ باد راولپنڈی کی مسروقہ پا ئی گئی ، سبز ی منڈی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم حضر ت اللہ سے ما ل مسروقہ جبکہ دو ملزمان محمد محسن اور نو ر رحیم سے ایک خنجر اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، رمنا پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث دو عورتو ں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم واقب علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ،شہزاد ٹائون پولیس نے دو ملزمان محمد رمضان اور نعما ن سے 217گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم شہبا ز سے 110گر ام چرس برآمد کرلی، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنزنے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں