ٹر یفک پولیس کی غیر قانونی کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹس خصوصا موٹر سائیکل چلانیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی مزیدسخت

دوران کارروائی شہریوں سے حسن وسلوک سے پیش آیا جائے شہری بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں رواں سال میں ،شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں پر صرف متعلقہ ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئیگی،ایس ایس پی ٹریفک

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) آئی جی اسلام آ بادمحمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹر یفک پولیس کی غیر قانونی کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹس (غیر نمو نہ)، اور بغیر نمبر پلیٹس خصوصا موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی مزیدسخت، خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے تمام زونز انچارج ڈی ایس پیز کو خصو صی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران کارروائی شہریوں سے حسن وسلوک سے پیش آیا جائے شہری بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں رواں سال میں ،شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں پر صرف متعلقہ ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، اسلام آ باد کو مزید محفوظ اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے اور شہریوں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹر یفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر قانونی کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹس (غیر نمو نہ) اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف کاروائی کو مزید سخت کر دیا ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس کیلئے چاروں زونز کے ڈی ایس پیز کوضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،اس کاروائی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری اور بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں اور موقع پر غیر قانونی کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹس (غیر نمونہ) اتاری جا رہی ہیں، اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشیدنے ٹریفک اسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی کے دوران شہر یو ں سے حسن وسلوک سے پیش آئیں اورشہر یوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں پر صرف متعلقہ ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

اور ٹر یفک سٹا ف کو ہد ایا ت جا ری کیں کہ اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی اور ان احکا ما ت پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں