پولینڈ کے سفیر کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات

پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سیاسی، سفارتی و پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹرشہزاد وسیم

منگل 1 دسمبر 2020 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پولینڈ کے سفیر نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات کی ۔قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں سے قائم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سیاسی، سفارتی و پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے،کاروباری و تجارتی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سے تجارتی سرگرمیوں کوفروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی باہمی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں