وزارت خارجہ پر کرونا کے شدت سے خوفناک وار، بڑی تعداد میں عملہ افسران اور سفارتکار کرونا کا شکار ،تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وزارت خارجہ میں بڑی تعداد میں عملہ افسران اور سفارتکار کرونا کا شکار ہوگئے،رپورٹ مثبت آنے پر تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ۔دفتر خارجہ کے حکام نے کرونا کے تازہ وار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سے زائد ملازمین، افسران اور سفارتکارمتاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت وزارت خارجہ میں مائکرو لاک ڈاون کی صورتحال ہے، حکام کے مطابق دفتر خارجہ میں پہلے ہی این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائنزپر عمل کیا جارہا تھا مگر اب مزید سختی کر دی گئی ہے تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے، ملازمین کی تعداد بہت کم کر دی گئی ہے اور صرف ان لوگوں کو بلایا جارہا ہے جن کا دفتر ہونا ناگزیر ہے، باقی اسٹاف سے کہا گیا ہے کہ وہ متبادل بنیادوں پر دفترآئیں اور زیادہ تر گھروں سے آن لائین کام نمٹائیں۔

حکام کہتے ہیں جو لوگ آفس آرہے ہیں وہ بھی مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں، اس بارے میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ ملازمین کی حفاظت اور ایس او پیز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں