وفاقی پو لیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران21 جر ائم پیشہ عناصرگرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 1 دسمبر 2020 23:46

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وفاقی پو لیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران6مجرمان اشتہا ریوں سمیت 21 جر ائم پیشہ عناصرکی گرفتاری عمل میں لا تے ہو ئے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیات فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ہد ایات جا ری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول،کراچی کمپنی و شالیمار اسپیشل چیکنگ کے دوران دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیا گیا ، منشیات فروش جیدہ بی بی ، سکینہ بی بی سی1کلو 800گر ام ہیروئن برآمد جبکہ شبیر مسیح،زیارت گل اور راشد سے 20لیٹر شراب 115گر ام ہیر وئن اور پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان و ملزمات کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران سیکر ٹریٹ پولیس نے تین ملزمان محمد سجاد ، کا شف عباسی اور محسن حیا ت چار عدد کین 10لیٹر شراب پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان راشد اور محمد شفیق سے ایک عدد 12بور اور ایک عدد کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا،انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم عاشق مسیح سے 142گر ام چرس برآمد کرلیے، کھنہ نے ملزم احسن محبو ب سے 320گر ام چرس برآمد کرلی ،لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان سہیل مسیح اور رضا علی سے چار بو تلیں شراب اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی ،انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے ۔ انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں