موسمِ سرما میں اندرون ملک پروازوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف

کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ترجمان پی آئی اے

بدھ دسمبر 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) قومی ایئرلائنز پی آئی اے نے موسم سرما کیلئے اندرون ملک پروازوں کے لیے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کروادئیے، کرائیوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12275 روپے سے کم ہو کر 8500 روپے ہوگیا ہے،پی آئی اے کا اندرون ملک تمام سیکٹرز پر دوطرفہ کرایہ 1700 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔رعایتی کرائیوں پر عملدرآمد رات 12 بجے سے ہوا اور یہ رعایتی کرائے آئندہ اعلان تک دستیاب ہوں گے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments