lڈی ایچ اے فیز 2 میں نئی پولیس چوکی کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) ڈی ایچ اے فیز 2 میں نئی پولیس چوکی کا افتتاح کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے چوکی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے پولیس چوکی قائم کی گئی ۔پولیس چوکی افتتاح کے موقع پر ایس پی رورل امجد فاروق بٹر، ایس ڈی پ او سہالہ رخسار مہدی، ایس ایچ او سہالہ مرزا محمد گلفراز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیر اعجاز، کرنل خالد سکیورٹی انچارج اور علاقہ معززین نے بھی شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چوکی پر ایک افسر دس جوانوں کو مامور کیا گیا ہے،۔پٹرولنگ کے لیے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکل مہیا کیے گئے ہیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس چوکی کا مقصد ڈی ایچ اے میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کا بھرپور شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں