پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا ، تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کوایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کیالزام پر ہٹایا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق معاملے پر تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی کمیٹی کے سربراہ ہیں ،مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں