پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیٹی کی بازیابی پر خاتون کا وزیراعظم سے اظہارِتشکر

بچی کا بازیاب ہونا ہمارے لیے معجزہ ہے اور عمران خان ہمارے لیے فرشتہ ثابت ہوئے،والدہ کی گفتگو

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیٹی کی بازیابی پر خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اظہارِتشکر کیا۔تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل عوام کی آواز بن گیا، شہریوں کی جانب سے شکایت کے ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔سٹیزن پورٹل پر اپنی بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروانے والی خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہوئی وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور ہمارے بیٹی ہمیں واپس مل گئی۔

والدہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا بازیاب ہونا ہمارے لیے معجزہ ہے اور عمران خان ہمارے لیے فرشتہ ثابت ہوئے، جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے پولیس رویے سے متعلق بتایا کہ پولیس والوں نے بچی کی بازیابی کیلئے 20ہزار روپے رشوت وصول کی لیکن پھر بھی بچی کو ہمارے حوالے نہیں کیا، جب پولیس رویے سے تنگ آگئے تو شوہر سٹیزن پورٹل پر رابطہ کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ کی والدہ نے کہا کہ ہم چیف جسٹس صاحب کے پاس بھی گئی جس ہر انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ بچی کو بازیاب کرایا جائے لیکن پولیس نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔پولیس نے ہمیں کہا کہ اپنی بچی کو بھول جاو اور اگر واپس آنی ہوئی تو دو دو سال بعد بھی بچیاں واپس آجاتی ہیں لیکن ہم نے جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی وزیراعظم نے ہماری شکایت پر نوٹس لیا اور بچی کو واپس ہم سے ملادیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں