توقیر صادق اور دیگر کیخلاف اوگرا کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق اور دیگر کیخلاف اوگرا کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث ریفرنس پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں