اسد درانی کا اپنا نام ای سی ایل سے نہ ہٹانے سے متعلق وزارت داخلہ کے حکم کے خلاف درخواست پرسماعت 14جنوری تک ملتوی

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:22

اسلام آباد۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) :اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا اپنا نام ای سی ایل سے نہ ہٹانے سے متعلق وزارت داخلہ کے حکم کے خلاف درخواست پرسماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر، وزارت دفاع کے نمائندہ کیپٹن سہیل ریپ، نمائندہ جے اے پی اور درخواست گزار کی طرف سے عمر فاروق آدم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔جے اے جی کی طرف سے جواب عدالت میں جمع کرایاگیاجس کے بعد عدالت نے کیس 14 جنوری 2021ءتک ملتوی کردی۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں