پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے، بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:38

پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاویدنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں سے بڑھتے کیسز جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ابھرتی ہوئی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں