الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلز پارٹی متحرک

ہر شعبہ زندگی بالخصوص وکلاء تاجر برادری علماء تنظیموں کی مظاہرے میں بھرپور شرکت کیلئے دعوت دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو آئینی انسانی معاشی حقوق کی خاطر آواز حق بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا پیپلز پارٹی کا بیانیہ پی ڈی ایم کا ہی بیانیہ ہے،نیربخاری

جمعہ 15 جنوری 2021 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور فیصلے میں تاخیر کے خلاف الیکشن کمیشن کے با ہر 19جنوری کو اپی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے اور سلسلے میں ہر شعبہ زندگی بالخصوص وکلائ تاجر برادری علمائ تنظیموں کی مظاہرے میں بھرپور شرکت کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے سید نیر حسین بخاری نے پارٹی نے پارٹی عہدیداران کو رابطہ عوام کی ہدایت دے دی ہے پیپلز پارٹی کی ڈویڑنل ضلحی شہری تنظیموں بشمول ملحقہ ونگز کے عہدیداران کے اجلاس منعقد کرکے لایحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ انیس جنوری الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے تاریخی احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم قیادت کا شاندار استقبال کرے گی، نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے عمران خان سے غیر قانونی فارن فنڈنگ کا حساب لینے کیلئے عوامی عدالت لگے گی نیر بخاری نے کہا کہ مختلف ریلیاں ضلعی ہیڈکوارٹرز سے اسلام آباد کے داخلی راستوں سے الیکشن کمیشن پہنچیں گی نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوام دشمن حکومت کے خلاف پرامن احتجاج پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے پیپلز پارٹی کو آئینی انسانی معاشی حقوق کی خاطر آواز حق بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا پیپلز پارٹی کا بیانیہ پی ڈی ایم کا ہی بیانیہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں