عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے، آئی جی اسلام آباد

وفاقی پولیس کے انداز و معیار کو بہتر بنانے اور عوام اور پولیس دوستی کے پہلو کو اجاگر کرنے کے لیے بہت جلد ایک مثبت اور جامع پالیسی دی جائیگی،عوام اور پولیس جب تک اعتماد اور دوستی کے رشتہ میں نہیں بندھتے اس وقت اسامہ ستی جیسے اور جرائم پیشہ کارروائیوں سے چھٹکارہ نہیں مل سکتا ہے ،قاضی جمیل الرحمن عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے جس کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور تیار رہیں گے،ایف آئی آر ز کا اندراج اب دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ہو گا،تمام ایس پیز او ر ڈی آئی جیز کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سن کر حل کریں گیکرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن وفد سے ملاقات میںگفتگو

جمعہ 15 جنوری 2021 21:59

ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کے انداز و معیار کو بہتر بنانے اور عوام اور پولیس دوستی کے پہلو کو اجاگر کرنے کے لیے بہت جلد ایک مثبت اور جامع پالیسی دی جائیگی،عوام اور پولیس جب تک اعتماد اور دوستی کے رشتہ میں نہیں بندھتے اس وقت اسامہ ستی جیسے اور جرائم پیشہ کارروائیوں سے چھٹکارہ نہیں مل سکتا ہے ،عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے جس کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور تیار رہیں گے،ایف آئی آر ز کا اندراج اب دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ہو گا،تمام ایس پیز او ر ڈی آئی جیز کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سن کر حل کریں گے ،ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے گزشتہ روز کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا،گزشتہ روز کرائم رپورٹرز وفد نے صدر ،اکرا،ذوالقرنین حیدر،سابق صدر پریس کلب شکیل قرار اور جنرل سیکرٹری اعجاز چیمہ کی سربراہی میں ملاقات کی ،اس موقع پر سابق صدر پریس کلب شکیل قرار او ر اکرا کے نئے صدر ذوالقرنین حیدر نے پولیس اور صحافتی برادری کے حالیہ حالات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ پولیس سے پہلے صحافی جائے واردات پر پہنچ جاتا ہے اور تمام تر شواہد بھی اکٹھے کر چکا ہوتا ہے ،پولیس کی بعد میں انٹری اور کرائم سین سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا سے دوری مزید مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے ،پولیس اگر بروقت اور بہتر اطلاع فراہم کرے تو ایسے حالات بھی پیدا نہ ہونگے کہ کوئی بھی صحافی دیگر ذرائع سے اپنی خبر شائع کرے ،اس پر آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ آج کے بعد ہمارے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے ہیں ،تھوڑی یا زیادہ ضرور انفارمیشن ملے گی،دوسری جانب انہوںنے کہا کہ ان کا پلان ہے کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں تھانوں کی بجائے کسی کھلی جگہ پر کھلی کچہریاں لگائیں گے اور چھوٹے موٹے مسائل موقع پر ہی حل کریں گے تاکہ سائلین کوتھانہ آنے کی ضرورت بھی پیش نہ آئے ،اور اس سے پولیس اور عوام دوستی میں بھی آضافہ ہو گا اور اعتماد کی فضا بہتر ہوگی،اسامہ ستی واقعہ پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا اثر سالوں رہتا ہے ،اگر بروقت مقدمہ کا اندراج ہو جاتا تو شاہد ایسے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑتا،ایف آئی آرز کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب مہینوں ،دنوں کی بات نہ ہوگی،مقدمہ گھنٹوں اور منٹوں میں درج کیا جائے گا،انہوںنے مزید کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے اور انشاء اللہ ہم ہمہ وقت تیار ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں