عمران نیازی اور ان کی پارٹی ممنوعہ فارن فنڈز میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،شازیہ مری

جمعہ 15 جنوری 2021 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ان کی پارٹی ممنوعہ فارن فنڈز میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اگر غیرملکی ایجنٹوں نے ممنوعہ فنڈز اکٹھا کرکے عمران خان کو بھیجے تو بھی ایجنٹ تو عمران خان کے ہی مقرر کردہ تھے اس لئے ذمے دار بھی عمران نیازی ہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں عمران نیازی طویل عرصے سے فرار کا راستہ اختیار کر رہے تھے آخر بدہواسی کے عالم میں وہ اپنے جرم کا اقرار کر ہی بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ عمران نیازی کی طرف سے اقرار جرم کے بعد لازم ہوگیا ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ممنوعہ فنڈز وصول کرنے کے بعد عمران نیازی کی طرز زندگی بھی تبدیل ہوگئی جو سوالیہ نشان تھی جس کا جواب عمران نیازی کے اعتراف کی صورت میں مل گیا ہے۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں