پاکستان نے سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کرلیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان نے سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کیا گیا ہے اور اسے قانونی شکل دیکر کابینہ کو فوری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کو قانونی شکل دینے کے لیے وزارت قانون کو بھجوا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بل میں پرائیویسی اور معاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے نکات شامل کر رہے ہیں، بل کا واحد مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز شامل کی ہیں، ڈیٹا پروٹیکشن کی پالیسی کا بنیادی عنصر انفرادی صارف ہے، اس میں بزنس کنزیومر ابھی شامل نہیں ہے۔

امین الحق نے بتایا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قواعد بھی لاگو کر دیے گئے ہیں، نئے قوانین کے تحت تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رابطہ آفس قائم کرنے کے پابند ہیں اور حکومت عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارنز کے جواب کی منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں