کورونا ویکسین حاصل کرنے کیلئے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا،ڈاکٹر فیصل سلطان

ویکسین کیلئے چینی، روسی اوربرطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے، ویکسین حاصل کرنے کی جلدی ہے ،فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرینگے ،انٹرویو

جمعہ 15 جنوری 2021 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین حاصل کرنے کیلئے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ نہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے حامی بھری ہے تاہم فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلئے جلد از جلد ویکسین لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویکسین کیلئے چینی، روسی اوربرطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے، ویکسین حاصل کرنے کی جلدی ہے لیکن جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایکسپرٹ کمیٹی اورڈریپ ویکسینز کی سیفٹی اورایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، 7 سے 8 کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے، مکس اینڈ میچ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں