ٍجسٹس فاراُسامہ ستی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا جا ئزہ اجلاس

ندیم یو نس ستی نے وزیر اعظم سے ملاقات ،جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور مقدمہ کی تفتیش سے متعلق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آگاہ کیا،کمیٹی کا اظہار اطمینان مقدمے پر اثر انداز ہو نے اور مجرموں کو بچانے کی کو شش کی تو ہم پھر احتجاجی مارچ کی کا ل دیں گے،کمیٹی رہنما محمد سفیان عباسی

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) جسٹس فار اُ سامہ ستی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا جا ئزہ اجلاس گزشتہ روز مرحوم کے والد ندیم یونس ستی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سفیان عباسی آصف شفیق ستی عمرفاروق ستی راجہ ارشد نواز طفیل اخلاق عباسی امتیاز عباسی اور فیصل ستی محسن اعجاز ثنااللہ ستی بابر ستی حماد عباسی اوردیگر معززین نے شرکت کی، انھوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اہلیان کوہسار کا واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں حکومت نے اعلی سطح پر اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیا،ندیم یو نس ستی نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات اور جاری کردہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور مقدمہ کی تفتیش سے متعلق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آگاہ کیا ،مر حوم کے والد ، دیگر لواحقین اور جو ائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات ،حکومتی اقدامات اور جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اس مقدمہ کی پیروی اورتفتیش کی نگرانی خود کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماء محمد سفیان عباسی نے وزیر اعظم پاکستان اور راجہ خرم نواز چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مجرمان کو سزا دلوانے اور قانون سازی کے زریعے پولیس اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی مقدمہ کے مکمل ٹرائل تک برقرار رہے گی اور اگر کسی نے بھی اس مقدمے پر اثر انداز ہو نے اور مجرموں کو بچانے کی کو شش کی تو ہم اسلام آباد میں ایک بڑے احتجاجی مارچ کی کا ل دیں گے ، انھوں نے 8 جنوری کو اسلام آباد میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کے انعقادپراہل اسلام آباد اور کوہسار کی دینی ، سیاسی قیادت،تاجر رہنمائوں، میڈیا سول سوسائٹی،وکلاء برادری اور سوشل ایکٹویسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں