اسلام آباد،تھانہ کورال پولیس ٹیم کی ریسکیو 15کی کال پر بروقت کارروائی، چار ملزمان گرفتار ،حبس بجا میں رکھی گئی لڑ کی کو بازیاب کرالیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) تھانہ کورال پولیس ٹیم نے ریسکیو 15کی کال پر امین ٹائون میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے حبس بجا میں رکھی گئی لڑ کی کو بازیاب کرالیاگیا،ملزمان کے مقدمہ درج کر لیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ماریہ نامی لڑکی نے 15 پر کال کی کہ کچھ افراد نے اس کو حبس بجا میں رکھا ہوا ہے اور زبردستی زیادتی کی کوشش کررہے ہیں ۔

اس اطلا ع پر ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کورال انسپکٹر محمد بشیر اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ،پولیس ٹیم نے متعلقہ جگہ سے ماریہ نامی لڑکی کو بازیاب کرکے چار ملزمان سردار محمد نعیم ، اظہر شریف، شہزاد علی اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی،ماریہ نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ فیصل آباد کی رہائشی ہے شاہد نامی بندے کے ذریعے رابطہ ہوا اور وہ اسلام آباد آ گئی،جب اسلام آباد آباد پہنچی تو مجھے امین ٹاون کورال ایک گھر میں لے جایا گیا،میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شروع کردی گئیں،اور مجھے کمرہ میں بند کردیا گیا 15 پر کال کی تو پولیس پہنچ گئی جنھوں نے میری عزت کو محفوظ بنایا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آ باد اور ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیم کی بر وقت کا رروائی پر شابا ش دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں