اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

۴اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ/بی ایس/پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔اِس حوالے سے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز نے ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایڈ/بی ایس اورپی جی ڈی پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔

فروری جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 18۔اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اِن پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔فروری جبکہ دوسری مشق کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر تھی۔اسی طرح نئے شیڈول کے مطابق پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ پہلی مشق 28۔فروری تک جبکہ دوسری مشق25۔اپریل تک جمع کراسکیں گے۔اس سے قبل پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔فروری جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل مقرر تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیوٹرز کو طلبہ سے نئی تاریخوں تک مشقیں وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں