sفوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

ٹاپ 10ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ،انگولا ، بلغاریہ اور شام کی بھی تنزلی۔گلوبل فائر پاور فہرست

اتوار 17 جنوری 2021 19:05

ض*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا۔ ٹاپ 10ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ،انگولا ، بلغاریہ اور شام کی بھی تنزلی۔

(جاری ہے)

گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے پاکستان 15 ویں سے 10ویں نمبر پر ا?گیا ہے۔

پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، ا?سٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں