ذ* پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی مشن پر افریقی ممالک کے دورے پر روانہ

اتوار 17 جنوری 2021 20:20

ھ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نًصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کی عوام کو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کرے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران پی این ایس نًصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں