موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،خارجہ امور سے لیکر داخلی امور تک کسی جگہ حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے، سینیٹر امام الدین شوقین

منگل 19 جنوری 2021 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینئر سیاستدان سینیٹر امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے خارجہ امور سے لیکر داخلی امور تک کسی جگہ حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے علاؤہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو اور قبل ازیں سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سینیٹر امام الدین شوقین نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے صوبہ سندھ کو نظر انداز کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے وفاق کی تعصب پسند پالیسیوں کی وجہ سے سندہ میں صنعتوں کو گیس اور بجلی کی سپلائی اور نئے کنکشن روک دئے گئے ہیں 73 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے میں صنعتوں کو نئے کنکشن پر پابندی ہے اگر گیس دی جاتی ہے تو قیمت ایل این جی کی وصول کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا بیڈاغرق کردیا گیا ہے 73سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ انرجی کرائسز دو وزارتوں کے درمیان کھینچا تانی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ملک کو اربوں روپے کا نقصان جان بوجھ کر پہنچایا گیا ہے اس کی تحقیقات ہونا چاہئے انہوں نے کہا ملک کا روشن مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے بلاول بھٹوزرداری عوام کی روشن امید ہے انشائ اللہ ملک میں جلد عوام کی حکومت ہوگی جابر اور نا اہل حکومت سے جلد جان جھٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کو نوکریاں اور مکان دے گی یہ ہمارا نعرہ تھا جسے ہم ہی پایہ تکمیل تک پہنچانیں گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں