احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 4 فروری کو طلب کرلیا

منگل 19 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 4 فروری کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جعلی اکاؤنٹس کیسز، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون، ندیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی کے ملزم طارق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں