عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،زاہد خان

صرف بیانات سے فائدہ نہیں، عمران خان بیانات دیکر پھر یوٹرن لے لیتے ہیں،فارن فنڈنگ سے متعلق اوپن سماعت ہو تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے، بیان

بدھ 20 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،صرف بیانات سے فائدہ نہیں، عمران خان بیانات دیکر پھر یوٹرن لے لیتے ہیں،فارن فنڈنگ سے متعلق اوپن سماعت ہو تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیان تو دے دیا لیکن بتائیں کہ عملی طور پر اوپن سماعت کیلئے کب درخواست دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صبح ہی اپنے وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن میں اوپن سماعت کی درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ کل ہی عمران خان فنڈز سے متعلق تمام رسیدیں بھی پبلک کردیں۔انہوں نے کہا کہ صرف بیانات سے فائدہ نہیں، عمران خان بیانات دیکر پھر یوٹرن لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے متعلق اوپن سماعت ہو تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں